Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز الدین صدیقی کے بالی ووڈ پارٹیوں سے متعلق انکشافات

Now Reading:

نواز الدین صدیقی کے بالی ووڈ پارٹیوں سے متعلق انکشافات

بالی ووڈ میں اپنی جان دار اداکاری کی وجہ سے پہچانے جانے والے نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ میں بالی ووڈ پارٹیوں میں بہت زیادہ جعلی پن دیکھتا ہوں تبھی وہاں نہیں جاتا۔

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی سال 2022 میں پانچ فلموں میں نظر آئیں گے تاہم اداکار اس سال ’’سیریس مین‘‘ اور ’’رات اکیلی ہے‘‘ جیسی فلموں میں نظر آئے، ان کے بہت سے سراہے جانے والے کردار ہیں۔

انہیں اس سال نیٹ فلکس فلم ’’سیریس مین‘‘ میں ان کے کردار کے لیے انٹرنیشنل ایمیز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

نوازالدین صدیقی جان دار اداکاری اور مقبول ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے سے دور رہتے ہیں اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جس طرح کی فلمیں کرتا ہوں، حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہی ہوں۔

نواز نے کہا کہ میرے کردار بہت حقیقت پسندانہ رہے ہیں، ’’کہتے ہیں کہ کوئی شخص جتنا زیادہ مقامی ہے، اتنا ہی عالمی ہے‘‘، اگر آپ اپنی جڑوں پر قائم رہیں گے تو دنیا کا ہر فرد آپ کو پسند کرے گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ میں اسی قسم کی فلمیں کرتا ہوں اور میری فطرت بھی ایک جیسی ہے، میں نہ تو فرضی فلموں میں کام کرتا ہوں اور نہ ہی میرا فرضی رویہ ہے، الگ رہنے کی وجہ یہ ہے کہ مجھے اسٹارڈم اور گلیمر پسند نہیں ہے۔

نواز الدین صدیقی نے کہا  کہ دنیا میں فلم انڈسٹری کی تقریبات یا پارٹیوں میں شرکت کرنے سے زیادہ عام لوگوں کے درمیان رہنا پسند کرتا ہوں، مجھے وہاں بہت زیادہ جعلسازی نظر آتی ہے، جو مجھے پسند نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر