Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ کترینہ اور وکی کا ولیمہ ملتوی کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

اداکارہ کترینہ اور وکی کا ولیمہ ملتوی کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ولیمے کی تقریب عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے جنوری تک ملتوی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئی جوڑی نے آئندہ ہفتے اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کرنا تھا لیکن عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے ولیمہ جنوری تک ملتوی ہوگیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس وقت کترینہ اور وکی اپنے ولیمے کی تقریب کی تاریخ طے کرنے میں مصروف ہیں۔

وکی اور کترینہ کے استقبالیہ کے مہمانوں کی فہرست وسیع ہے اور اس میں کچھ وی آئی پیز اور دیگر مہمانوں کے نام ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے یہ جوڑی بہت محتاط ہیں کیونکہ وہ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

اس جوڑے نے راجستھان میں اپنی شادی کے مقام سے ممبئی واپسی پر بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا۔

Advertisement

 واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں ماہ 9 دسمبر کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

یہ شادی مکمل طور پر خفیہ رکھی گئی تھی اور کسی کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے بھی شادی کی تمام تر رسومات کے بعد اپنے سوشل اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کر کے اپنی اور وکی کی شادی کے حوالے سے  تصدیق کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر