
خواتین
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پابندی لگانے پر طالبان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے بولڈ انداز اور فیشن کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برطانوی نشریاتی ادارے کی طالبان حکومت کی جانب سے خواتین پر پابندی سے متعلق ایک اسٹوری کا اسکرین شارٹ شیئر کیا۔
جس میں برقعہ پہنے خواتین ایک گاڑی میں سفر کررہی ہیں اور ساتھ یہ تحریر موجود ہے ’’طالبان نے خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پابندی عائد کردی‘‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ خواتین کے مرد رشتے دار کے بغیر سفر کرنے پر پابندی عائد
بھارتی اداکارہ نے طالبان کو بددعا دیتے ہوئے کہا ’’ طالبان کے زوال کی بد دعا کرتی ہوں، لوگوں پر اپنا مذہب زبردستی مسلط کرنا بند کرو‘‘۔
خیال رہے چند روز قبل طالبان حکومت کی جانب سے افغانستان میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے اور گاڑیوں میں موسیقی چلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
طالبان کے کی وزارت برائے اخلاقیات اور برائی کی روک تھام کی جانب سے خواتین پر پابندی سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ خواتین کے ساتھ کسی مرد کا ہونا لازم ہے جو ان کا قریبی رشتہ دار ہونا چاہیے تاہم جو خواتین اکیلے طویل سفر کرنا چاہتی ہیں، انہیں سفر کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں ملے گی۔
واضح رہے بھارتی اداکارہ عرفی جاوید اس سے قبل بھی اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میں تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں جب کہ وہ نامور ہدایت کار کرن جوہر کے بگ باس او ٹی ٹی کا بھی حصہ رہی ہیں۔
ایک انٹریو میں اداکارہ نے کہا تھا کہ میں مسلمان ہونے کے باوجود اپنے مذہب پر یقین نہیں رکھتی اور میں کبھی کسی مسلمان سے شادی نہیں کروں گی بلکہ اس سے کروں گی جس سے میں محبت کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News