بھارت کے ایوارڈ یافتہ نامور فلمساز انتقال کرگئے۔
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 10 قومی اور 9 ریاستی فلم ایوارڈز کے فاتح فلم ڈائریکٹر کے ایس سیتومادھاون کا 90 برس کی عمر میں چنئی میں انتقال ہوگیا ہے۔
1931 میں پالکڑ میں پیدا ہونے والے فلمسا ز نے 90 کی دہائی کے وسط میں اپنے فلمی کیریئر کو الوداع کہہ دیا تھا جس کے بعد وہ چنئی میں ریٹائرڈ زندگی گزار رہے تھے۔
سیتومادھون نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 50 کی دہائی کے آخر میں کیا تھا ۔
سیتومادھاون 1960 میں اس وقت فلم ڈائریکٹر کے طور پر ابھرے جب انہوں نے ایک سنہالی فلم کی ہدایت کاری کی اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
انہوں نے لگ بھگ 70 فلموں میں ہدایت کاری کی جن میں زیادہ تر ملیالم، تامل، تیلگو اور 1975 میں ہٹ ہندی فلم ‘جولی’ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
