
بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
اداکار سلمان خان نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کی اب تک شادی نہ کرنے وجہ ماضی کی مقبول ہیروئن ریکھا ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ریکھا کے پرستار تھے اور ان سے شادی کرنا چاہتے تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ شاید یہی وجہ ہے کہ اب تک میری شادی نہیں ہوسکی۔
سلمان خان نے بتایا کہ ریکھا میری پڑوسی تھیں جن کے لئے میں صبح ساڑھے 5 بجے اٹھ کر واک پر جاتا تھا ان کو دیکھنے کے لئے اور دوستوں کے ساتھ ریکھا کی یوگا کلاس میں بھی داخلہ لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News