پاکستانی اداکارفواد خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر بھارتی گلوکار کشور کمار کا مشہور گانا دلبر میرے گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
اداکار نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں کشور کمار کی 1982 کی فلم ستے پے ستا کا مشہور گانا دلبر میرے اپنی آواز میں گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
فواد خان نے اپنی 40ویں سالگرہ ایک یاٹ پر منائی، جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی بڑے ناموں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فواد خان کی سالگرہ کی تقریب کے دعوت نامے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
اس تصویر میں دعوت نامے پر دی گئی خصوصی ہدایات میں لکھا گیا تھا کہ آپ پارٹی میں اپنی پسند سے ہر طرح کی تفریح کرسکتے ہیں لیکن یاد رکھیں لانڈری، سپا، سلون ، ٹرانسپورٹیشن، کھانا کسی بھی ریستوران سے منگوانا ہوتو خود خریدنا پڑے گا۔
اداکار فواد خان کی سالگرہ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی جن میں گلوکار فیصل کپاڈیا، اداکار محب مرزا، اداکارہ صنم سعید اور دیگر نے شرکت کی تھی۔
فواد خان کی سالگرہ 29 نومبر کو تھی لیکن یاٹ پارٹی کا انعقاد 3 دسمبر کو کیا گیا تھا جو کہ 4 دسمبر تک جاری رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
