Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدنان صدیقی کا سیالکوٹ واقعے پر اظہار افسوس

Now Reading:

عدنان صدیقی کا سیالکوٹ واقعے پر اظہار افسوس

پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے سیالکوٹ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد مجھے پاکستانی ہونے کے ناطے شرم آتی ہے۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ نے یہ حکم نہیں دیا کہ کسی بےگناہ انسان کو اتنی بےدردی سے قتل کیا جائے۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہجوم کو ہنگامہ آرائی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئیے۔

اداکار نے کہا کہ ہم نے اس ظلم کے ساتھ دینِ اسلام کی تعلیمات کو برقرار نہیں رکھنا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا۔

مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی  تھی اور دعویٰ کیا کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

Advertisement

سانحہ سیالکوٹ کی پولیس تحقیقات جاری ہیں، دوران تحقیقات اب تک 110 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں 13 مرکزی ملزمان ہیں، ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم فرحان ادریس گرفتار ہے جبکہ گرفتار ملزم جنید جلتی لاش کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر