
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کردیا۔
کرینہ کپور نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بتایا کہ میں اب بہتر محسوس کر رہی ہوں اور جلد صحتیاب بھی ہوجاؤں گی۔۔
انہوں نے بتایا کہ میرا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے خود کو فوری طور پر الگ کرلیا ہے جبکہ اہلِ خانہ میں کووڈ 19 کی علامتیں موجود نہیں ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں ملاقات کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی اپنے اپنے ٹیسٹ کروائیں۔
کرینہ کپور نے مزید بتایا کہ ان کے اہلِ خانہ اور اسٹاف ممبران کی دو دو مرتبہ ویکسینیشن ہوچکی ہے اور ان میں فی الحال کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر نہیں ہورہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News