برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے شادی کے بعد سسرال میں اپنی پہلی کرسمس بہت دلچسپ انداز میں منائی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈچس آف سسیکس کرسمس کے موقع پر اپنے شوہر کے خاندان کو متاثر کرنا چاہتی تھیں۔
میگھن مارکل نے اس موقع پر شاہی خاندان کے ہر فرد کے لئے کرسمس کے منفرد تحائف خریدے۔
اطلاعات کے مطابق میگھن نے ملکہ برطانیہ کو تحفے میں ایک گانا گانے والا ہیمسٹر دیا جسے دیکھ کر ملکہ برطانیہ اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکیں اور زور سے ہنس دیں۔
اس کے علاوہ میگھن مارکل نے شہزادہ ولیم کو تحفے میں ایک چمچ دیا جس پر سیریل کلرلکھا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
