
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے قرنطینہ میں اپنے آ خری 2 روز کی گنتی شروع کردی ہے ۔
اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے ۔
اس پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ قرنطینہ میں ان کے 12 دن گزر چکے ہیں اور اب صرف 2 دن رہ گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے سب کو اپنی حفاظت کرنے اور اس وباء سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ اداکارہ کرینہ کپور خان کی قرنطینہ کے دوران لی جانے والی سیلفی بھی شیئر کی ہے جس میں وہ خوب اچھی طرح تیار ہوئی نظر آرہی ہیں۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ پاجامہ، لپ اسٹک اور سیلفی کے لئے پاؤٹ ایک بہترین ملاپ ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان گزشتہ 12 روز سے کورونا کی تشخیص کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں جس دوران وہ اپنے بچوں کو بہت شدت سے یاد بھی کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News