پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل نتاشا حسین نے اپنی دوسری شادی کے 25 سال بعد اپنی پہلی شادی کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔
حال میں ایک انٹرویو کے دوران اداکاوہ و ماڈل نتاشا حسین نے بتایا ہے کہ ان کی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی پہلی شادی زیادہ عرصہ نہیں چلی تھی اور اس کا انجام طلاق پر ہوا تھا۔
اپنی پہلی شادی اور اداکاری میں آگے بڑھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس رشتے میں پابندیاں بہت تھیں جس کی وجہ سے آگے کام کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
جس کے بعد نتاشا حسین نے عباس حسین سے شادی کی جنہوں نے ہر لحاظ سے انہیں سراہا اور ان کو آگے بڑھنے سے نہیں روکا۔
اداکارہ نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کے لئے بہت دیر کردی تھی لیکن اب بھی انہیں بہت اچھے کردار ملتے ہیں۔
خیال رہے کہ نتاشا حسین نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا اور تقریباً 8 سال تک یہ سلسلہ جاری رہا تاہم اس کے بعد انہوں نے میزبانی بھی کی جو کہ زیادہ عرصے نہیں چل سکی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
