
برطانوی اداکار روون ایٹکنسن کے پاس حقیقی زندگی میں گاڑیوں کی عمدہ کلیکشن موجود ہے جس کی کل مالیت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمی کردار مسٹر بین سے شہرت پانے والے
روون ایٹکنسن کے پاس موجود کاروں کی کل مالیت مجموعی طور پر ایک کروڑ پاؤنڈز سے زیادہ ہے۔
روون ایٹکنسن نے حال ہی میں آٹو موبائل کمپنی پورشے کی گاڑی خریدی اور اس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتے۔
برطانوی اداکار کو کاریں رکھنے کا بےحد شوق ہے اور ان کے پاس کلاسک، سپر اور ہائپر کاروں کا مجموعہ ہے جس میں ایسٹن مارٹن وی 8 وینٹیج (1977)، ایسٹن مارٹن وی 8 زگاٹو (1986) اور میک لارن ایف ون (1997) موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News