Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیریز مس مارول کا حصّہ بننا ایک زبردست تجربہ تھا، فواد خان

Now Reading:

سیریز مس مارول کا حصّہ بننا ایک زبردست تجربہ تھا، فواد خان

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے امریکی ویب سیریز مس مارول کا حصّہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اداکار نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیریز مس مارول کاحصّہ ہیں اور اس سیریز کی شوٹنگ ایک زبردست تجربہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جس کاسٹ اور جن لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے وہ بہت اچھے تھے لیکن انہیں افسوس ہے کہ اس وقت وہ اِس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہہ سکتے۔

یاد رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے فواد خان کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہیں امریکی ویب سیریز مس مارول کی کاسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی ہارون رشید نے ٹوئٹر پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی اس بڑی خبر کے بارے میں بتایا تھا۔

Advertisement

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ زبردست، فواد خان مس مارول میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ڈزنی پلس کی یہ سیریز مس مارول، مارول اسٹوڈیوز کے پہلے مسلمان کردار کے بارے میں ہے۔

واضح رہے کہ فواد خان پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں۔

انہوں نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے نہ صرف پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری میں بلکہ سرحد پار ہندوستان میں بھی بہت نام کمایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر