
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی نئی ریلیز ہونے والی ’’فلم 83‘‘ کا مداح بائیکاٹ کیوں کر رہے ہیں۔
رنویر سنگھ ایک بار پھر سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ ’’بائیکاٹ 83‘‘ ٹرینڈ کر رہا ہے کیوں کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کا کہنا ہے کہ رنویر سنگھ نے پچھلے سال ایک اشتہار میں سشانت سنگھ کا مذاق اُڑایا تھا۔
https://twitter.com/Sushantify/status/1474413794293993474?s=20
اشتہار میں رنویر سے ان کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا جاتا ہے جس پر وہ فزکس کی اصطلاحات ’فوٹون‘ کو ایک فضول جملے میں بتانا شروع کر دیتے ہیں۔
آنجہانی اداکار کے مداحوں کو یقین ہے کہ ’’فوٹون‘‘ جیسے لفاظ کا استعمال سشانت کا مذاق اُڑانے کی کوشش ہے اور آنجہانی اداکار کی سائنس سے وابستگی پر طنز ہے۔
https://twitter.com/Angry_Bot14/status/1473949664185491460?s=20
https://twitter.com/SupriyaSSR3007/status/1473962709439844355?s=20
اشتہار میں جس ’فوٹون‘ لفظ کا استعمال کیا گیا ہے اصل میں یہ ایک برقی مقناطیسی پارٹیکل ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جب ہم انہیں دیکھ رہے ہوتے ہیں تو وہ بالکل الگ انداز میں نظر آتے ہیں۔
جب انہیں نہیں دیکھ رہے ہوتے تو یہ بالکل اس سے الگ نظر آتے ہیں جیسے کہ انہیں معلوم ہو کہ کوئی انہیں دیکھ رہا ہے جس کے مطابق یہ اپنے برتاؤ کو بدل لیتے ہیں۔
ششانت سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ بھی Photon in a double-slit لکھا تھا کیوں کہ وہ سمجھتے تھے کہ ان کی زندگی بھی Photon in a double-slit جیسی ہے جو پبلک کے سامنے کچھ اورجب وہ پبلک کے سامنے نہ ہوں تو ان کی زندگی کچھ اور ہے۔
اب سشانت کے مداحوں نے رنویر سنگھ کی ریلیز ہونے والی فلم کے موقع پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور آنجہانی اداکار کے مداح چاہتے ہیں کہ ان کی ’’فلم 83‘‘ کا بائیکاٹ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News