
پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم گزشتہ رات اپنا کانسرٹ چھوڑ کر چلے گئے تھے جس کی اصل وجوہات سامنے آچکی ہیں۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد میں عاطف اسلم کے جاری کانسرٹ کے دوران کچھ لوگوں نے ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے عاطف اسلم نے فوری طور پر کانسرٹ روک دیا اور اس خاتون کو اسٹیج پر بلا کر تسلی بھی دی جس کے بعد وہ کانسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
عاطف اسلم کی کانسرٹ چھوڑ کر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے خراب انتظامیہ کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل بھی کی ہے۔
دوسری جانب عاطف اسلم نے انتظامہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت کا تقدس کسی صورت پامال کرنا مناسب نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News