
کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار انیل چوہدری انتقال کرگئے۔
سینئر اداکار کی نمازِ جنازہ منگل کو مسجد فرقان گلزارِ ہجری میں ادا کی جائے گی۔
انہوں نے کچھ سال پہلے ہی حالات سے تنگ آکر آرٹس کونسل کے باہر جوتے پولش کرنے شروع کیے تھے مگر کسی نے ان کی مدد نہیں کی۔
واضح رہے کہ انیل چوہدری ایک کیریکٹر ایکٹر تھے اور انہوں نے آخری چٹان میں خوارزم شاہ کے کمانڈر کا کردار نبھایا تھا جبکہ ڈراما پناہ سے شہرت حاصل کی تھی۔
اس کے علاوہ انہوں نے فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر پر بھی کام کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News