
کترینہ کیف
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور میں واقع ’’سکس سینس فورٹ بروارا‘‘ میں شادی کی ، جہاں ان کی مختلف رسومات ادا کی گئیں جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جب کہ ان کی شادی میں قریبی رشتہ داروں ، دوستوں اور چند بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی۔
کل تک میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق کسی میگزین کو مہنگے داموں فروخت کیے ہیں لہذا میڈیا کو شادی کی کوریج سے دور رکھا جارہا ہے تاہم آج ان کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوئیں جس کے بعد دلہااور دلہن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر جاری کردیں۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’’نئے سفر کی شروعات پر ہم آپ سب کی دعاؤں اور محبت کے طلبگار ہیں‘‘ ۔ ان کی پوسٹ پر نامور بالی ووڈ شخصیات نے کمنٹ میں انہیں مبارکباد دینا شروع کردیں۔
وکی کوشل کی پوسٹ پر ملائیکا اروڑا خان نے مبارکباد کے ساتھ دل والی ایموجی بھی شیئر کی ۔ فاطمہ ثنا شیخ نے لکھا ’’بہت بہت مبارک ہو وکی‘‘۔ جب کہ کپل شرما نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب کترینہ کیف کی پوسٹ پر اداکار ہرتھیک روشن نے محبت بھرا پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہمیں ساتھ ناچنا ہوگا۔ پرینتی چوپڑا نے لکھا ’’کیٹی، بہت سارا پیار اور خوشیاں۔ کرینہ کپور نے لکھا ’’آخر کار تم نے کر دکھایا‘‘۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News