Advertisement
Advertisement
Advertisement

’اپنے پاسورڈ کو کترینہ کیف کی شادی کی طرح محفوظ رکھیں‘

Now Reading:

’اپنے پاسورڈ کو کترینہ کیف کی شادی کی طرح محفوظ رکھیں‘
کترینہ کیف

کترینہ کیف

دہلی پولیس نے بھارتی عوام کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے پاسورڈ کو کترینہ کیف کی شادی کی طرح محفوظ رکھیں۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے بھارتی میڈیا پر اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں اور گزشتہ روز بالی ووڈ جوڑے کی شادی کے بعد بھی خبروں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور اب بھارتی پولیس بھی ان خبروں کا حصہ بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ اور وکی کا اپنے چاہنے والوں کے لئے پیار بھرا پیغام

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے دہلی پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھارتی عوام کو ہیلو کیا گیا اور اپنے پیغام میں پولیس نے کہا ’’اپنے پاسورڈ کو #vickat یعنی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی طرح محفوظ رکھیں‘‘۔

خیال رہے دہلی پولیس کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک فراڈیے نے سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کو جعل سازی کے ذریعے لوٹ لیا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے ایک لاکھ  روپے سے زائد رقم نکال لی۔

بھارتی پولیس کی جانب سے کترینہ کیف کی شادی کی مثال دینے کا مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا تھا کہ جس طرح بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی شادی آخری وقت تک لوگوں سے خفیہ رکھی اور کسی کو بھی اپنی شادی کا علم نہیں ہونے دیا اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قسم کا بیان جاری کیا۔

Advertisement

https://twitter.com/Aamir_Capri/status/1469197172998488066

دوسری جانب صارفین کی جانب سے دہلی پولیس کی اس پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے دہلی پولیس کی ویڈیو شیئر کردی جس میں وہ سی سی ٹی وی کیمرہ توڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ کیپشن میں صارف نے لکھا ’’پاسورڈ لکھتے ہوئے یہ خیال بھی رکھیں کہ اطراف میں کوئی کیمرہ موجود نہ ہو‘‘۔

ادھر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تصویر کو گزشتہ دو دن میں سب سے زیادہ دیکھا گیا اور ان کی شادی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دیکھی جانے والی سب سے زیادہ تصویر بن گئی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

Advertisement

واضح رہے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی گزشتہ روز بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور میں واقع ’’سکس سینس فورٹ بروارا‘‘ میں ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سمیت بالی ووڈ شخصیات نے شرکت۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر