بالی وڈ کے نامور اداکار وکی کوشل نے شادی کے 1 ہفتے بعد ہی شوٹنگ کے لئے اپنی واپسی کو یقینی بنایا ہے لیکن مداحوں کو اداکارہ کترینہ کیف کی واپسی کا انتظار ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف ممکنہ طور پر 25 دسمبر سے اپنی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کترینہ کیف، سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کے بجائے اداکارہ کسی اور پراجیکٹ پر کام کرینگی۔
رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کترینہ کیف ’میری کرسمس‘ نامی فلم سے اپنے کام کا ایک بار پھر آغاز کرینگی جس کا سیٹ ممبئی میں ہی موجود ہے اور اس کی ہدایتکاری بھارتی ڈائریکٹر سری رام راگھون انجام دیں گے۔
خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں ماہ 9 تاریخ کو ازدواجی رشتے میں منسلک ہوئے تھے جس کے بعد 2 روز قبل وہ اپنے ممبئی میں موجود گھر میں بھی شفٹ ہوچکے ہیں۔
ممبئی شفٹ ہونے کے بعد اداکار وکی کوشل نے اپنے کام کا ایک بار پھر آغاز کردیا ہے جبکہ کترنہ کیف کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر 25 دسمبر سے اپنے کام کا آغاز کرینگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
