
بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی نئی آنے والی فلم جرسی کی ریلیز ملتوی کردی ہے۔
جرسی کی ٹیم کی جانب سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر کورونا وائرس کے حوالے سے نئی گائیڈلائنز کے مطابق ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فلم کی تھیٹرز پر ریلیز کو ملتوی کردیں۔
گوتم تینانوڑی کی ہدایتکاری میں بننے والی جرسی اس سے قبل تلگو زبان میں بن چکی ہے اور اس میں مرکزی کردار اداکار نانی نے کیا تھا جبکہ تلگو فلم کی ڈائریکشن بھی گوتم تینانوڑی ہی نے دی تھی۔
واضح رہے کہ اس نئی فلم میں شاہد کپور ایک کرکٹر کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اداکارہ مرونل ٹھاکر شاہد کپور کے مقابل اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ فلم جرسی کو 31 دسمبر کو تھیٹرز پر ریلیز ہونا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News