
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’پیراسائٹ‘ کی اداکارہ پارک سو ڈیم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین کی جانب سے اداکارہ پارک سو ڈیم میں ’تھائراڈ کینسر‘ کی عام قسم کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کی تشخیص کے بعد گزشتہ روز اداکارہ کی سرجری ہوئی تھی اور ان کا علاج بھی جاری ہے۔
اداکارہ کی ترجمان ایجنسی نے ان کے مداحوں سے جلد صحتیابی کی دعا کی درخواست کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پارک جلد صحتیاب ہوجائیں گی۔
خیال رہے کہ کچھ ہی روز میں اداکارہ کی نئی فلم ریلیز ہونے والی ہے لیکن پارک سو ڈیم اپنی ناساز طعبیعت کے باعث اس کی تشہیر کا حصہ بننے سے قاصر ہیں۔
پارک سو ڈیم نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا تھا جس کے بعد وہ اب تک متعدد کامیاب پراجیکٹ کا حصہ بن چکی ہیں ۔
اسکے علاوہ 2019 میں فلم ’پیراسائٹ‘ کے بعد پارک سو ڈیم کو انڈسٹری میں سب سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی تھی جسے 2020 میں آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News