
بھارت کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اب تک متعدد شوبز شخصیات کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور اب انڈسٹری میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کے ساتھ انہوں نے کام نا کیا ہے ہو۔
حال ہی میں اکشے کمار نے ایک نئی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق وہ کسی اداکارہ کے بیٹے اور ان کے بچوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔
بھارتی ٹی وی کے من پسند شو ’دے کپل شرما شو‘ میں اکشے کمار اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لئے آئے جہاں ان کے ہمراہ سارہ خان بھی موجود تھیں۔
شو کے دوران میزبان نے اکشے کمار کی صلاحیتوں کو خوب سراہا اور مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے سنا ہے کہ آپ نے ایک پراجیکٹ سائن کیا ہے جس میں تیمور علی خان موجود ہونگے۔‘
اس مذاق کا جواب دیتے ہوئے اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ،’میں صرف تیمور نہیں بلکہ اس بچوں کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتا ہوں۔‘
یہ جواب سن کر سارہ خان اپنی ہنسی پر کنٹرول نہیں رکھ سکی اور زور زور سے ہنسنے لگیں۔
خیال رہے کہ اداکار اکشے کمار اب تک شرمیلا ٹیگور، سیف علی خان اور سارہ خان کے ساتھ کام کرچکے ہیں لیکن اب وہ سیف اور کرینہ کے بیٹے تیمور اور ان کے بچوں کے ساتھ کام کرنے کی بھی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News