منی لانڈرنگ اور بھٹہ خوری کے الزام میں گرفتار سکیش کی جانب سے بالی وڈ اداکاراؤں کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔
اس حوالے سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اداکارہ جیکولین اور ڈانسر نورا فتیحی نے سکیش سے ملنے والے تحائف کے حوالے سے بیان دیا ہے۔
اداکاراؤں کے بیان کے مطابق سکیش سے ملنے والے تحائف میں ڈیزائنر بیگز، ڈیزائنر جم سوٹ گاڑی اور موبائل وغیرہ شامل ہیں۔
جیکولین کے بیان کے مطابق انہیں گوچی اور چینیل کے بیگ، گوچی کے جم سوٹس، مہنگے جوتے، ہیرے کے جھمکے، قیمتی کنگن شامل ہے۔
اداکارہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ سکیش ان کے لئے پرائیوٹ جیٹ کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے سے لے کر رہنے تک کا انتظام خود کروایا کرتے تھے۔
دوسری جانب نورا فتیحی کو ملنے والے تحائف میں قیمتی اور ڈیزائنر بیگ سمیت بی ایم ڈبلیو گاڑی، آئی فون شامل ہے۔
خیال رہے کہ جیکولین فرنینڈز اور نورا فتیحی کو منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے کیس میں شک کی بناء پر شریک قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
