Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنبیر اور عالیہ کی شادی تاخیر کا شکار کیوں ہوئی؟ جانیے

Now Reading:

رنبیر اور عالیہ کی شادی تاخیر کا شکار کیوں ہوئی؟ جانیے
براہماسترا

بالی وڈ  کی نامو ر جوڑوں میں اداکار رنبیر اور اداکارہ عالیہ کی جوڑی کا بھی شمار کیا جاتا ہے۔

اس جوڑے کے حوالے سے اطلاعات تھیں کہ رواں سال عالیہ اور رنبیر شادی کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور ان کی شادی اب آنے والے سال تک کے لئے ملتوی ہوگئی ہے۔

ان کی شادی میں تاخریر کیوں  ہوئی اور اسکے پیچھے کیا وجوہات ہیں اس حوالے سے بھارتی ہدایتکار آیان مکرجی نے بتایا ہے۔

عالیہ اور رنبیر کی بلاک بسٹر فلم ’براہماسترا‘ آیان مکرجی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے اور اس فلم کی تشہیر کے دوران انہوں نے خود کو عالیہ اور رنبیر کی شادی میں تاخیر کی وجہ قرار دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ میں یہ کبھی نہیں چاہتا تھا کہ میری فلم پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی قربتوں کا کوئی اثر پڑے اس لئے جب کبھی یہ دونوں ایک ساتھ اور ایک دوسرے کے قریب نظر آتے تو میرا ایک ہی جملہ ہوتا تھا کہ ’تم لوگ میری فلم برباد کر رہے ہو۔‘

انہوں نے بتایا کہ اس فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے میں نہیں چاہتا تھا کہ لوگ ان دونوں کو ساتھ دیکھیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی کے کچھ اہم فیصلے تاخیر کا شکار ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ 2017 مین اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھی نے ’براہماسترا‘ فلم سائن کی تھی جس کے بعد رواں سال تک اس فلم کی پروڈکشن جاری تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر