
سلمان خان کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں والد سمیت مختلف اداکاروں کی جانب سے بھی مہنگے ترین طحفے موصول ہوئے ہیں جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سلمان خان 56 برس کے ہوگئے ہیں جس کی تقریب کے موقع پر انہیں مہنگے ترین تحفے موصول ہوئے ہیں جبکہ سلمان خان کے والد سلیم خان نے انہیں سب سے مہنگا تحفہ دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سلیم خان نے انہیں دبئی کے پوش ترین علاقے جوہو میں اپارٹمنٹ تحفے میں دیا ہے جس کی مالیت تقریباً 12 سے 13 کروٹ بتائی جاتی ہے جبکہ سلمان خان کو سب سے سستا تحفہ ان کے بہنوئی آیوش شرما نے دیا ہے، جنہوں نے سونے کی چین تحفے میں دی ہے جس کی مالیت 73 ہزار سے 75 ہزار بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے اپنی سالگرہ پر کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کیا؟
سلمان خان کے دونوں بھائی بھی تحفے دینے میں کسی سے پیچھے نہ رہے اور انہوں نے مہنگے ترین تحفے دیے، ارباز خان نے 2 سے 3 کروڑ روپے مالیت کی لکژری گاڑی انہیں تحفے میں دی جبکہ سہیل خان نے بی ایم ڈبلیو ایس 1000 آر آر کا تحفہ دیا۔
علاوہ ازیں بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے بھی انہیں مہنگے ترین تحفے دیے، حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے سلمان خان کو سونے کا بریسلٹ تحفے میں دیا جس کی مالیت 2 سے 3 لاکھ بتائی گئی ہے جبکہ اداکار انیل کپور نے 27 سے 29 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی چمڑے کی جیکٹ انہیں تحفے میں دی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے بغیر میری زندگی کا سفر ادھورا رہے گا، کترینہ کیف
واضح رہے کہ سلمان خان کی 56 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد ان کے نجی فارم ہاؤس میں کیا گیا تھا جس میں فیملی سمیت بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔
یاد رہے کہ سلمان خان بھی دوستوں اور رشتہ داروں کو مہنگے ترین تحفے دینے پر کافی شہرت کے حامل ہیں اور حال ہی میں انہوں نے کترینہ کیف کو شادی کے موقع پر تین کروڑ روپے مالیت کی رینج روور تحفے میں دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News