Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ ایمن سلیم والد کی تصویر دیکھ کر کیوں خوش ہوئیں؟

Now Reading:

اداکارہ ایمن سلیم والد کی تصویر دیکھ کر کیوں خوش ہوئیں؟

پاکستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ ایمن سلیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنے والد کی تصویر دیکھ کر بہت خوش ہوئیں۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن سلیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آویزاں کرکٹرز کی تصاویر میں اپنے والد سلیم یوسف کی تصویر دیکھ کر بہت خوش ہوئیں۔

اداکارہ اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کے ساتھ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ دیکھنے کے لئے گئی تھیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں جن کا شمار 80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر اور بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اداکار ارسلان نصیر اور اداکارہ ایمن سلیم کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھا جائے گا۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کو رمضان کے خصوصی ڈرامے میں ایک بار پھر ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے گا۔

اس ڈرامے کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں تاہم دونوں اداکار مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اس ڈرامے کی رائٹر صائمہ اکرم چوہدری ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری دانش نواز انجام دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کی جوڑی کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا جو کہ رمضان المبارک کے خصوصی ڈرامہ میں پہلی بار ساتھ نظر آئے تھے ۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر