
نوجوان بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے والدین سیف علی خان اور امریتا سنگھ کو رلادیا۔
اداکارہ نے انٹرویو کے دوران اپنی فلم اترنگی رے پر والدین کا ردِعمل بتادیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا آپ کی اداکاری نے ہمیں رلادیا۔
سارہ علی خان نے کہا کہ میری والدہ مجھے لے کر ہمیشہ جذباتی رہی ہیں اور رہیں گی جبکہ میرے والد ایک بہت ہی مضبوط انسان ہیں لیکن میں جانتی ہوں کہ میں نے دونوں کو رلادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا احساس کرنا بھی عجیب سا محسوس ہورہا ہے کہ آپ کے والدین آپ پر فخر کرتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بھائی ابراہیم علی خان بھی ان کی کامیابی پر خوش ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ مجھے تم پر فخر ہے اور یہ سب دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہورہی ہے۔
اس سے قبل سارہ علی کا اکشے کمار کیساتھ کام کرنے پر سیف کا ردعمل سامنے آیا تھا۔
بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے اترنگی رے میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے پر والد سیف علی خان کے ردِ عمل کے بارے میں بتایا تھا۔
سارہ علی خان نے اپنےانٹرویو میں بتایا تھا کہ والد نے اکشے کمار سے متعلق کہا تھا کہ ان کا اکشے کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا تھا اور مجھے یقین ہے کہ میرا بھی اکشے کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں بھارت کے سب سے بڑے اسٹار کے ساتھ کام کر رہی ہوں وہ ایک پرسکون انسان ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا بھی آسان ہے۔
سارہ علی نے بتایا کہ یہ بہترین تھا اور میرا خیال ہے کہ وہ سپر اسٹار ہیں ان کی موجودگی بہترین ہے، بہترین توانائی ہے لیکن ایک بات یہ کہ وہ بہت نفیس انسان ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ کی چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم اترنگی رے میں وہ دھنوش کے مقابل اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جبکہ اس میں اکشے کمار بھی چھوٹا کردار نبھارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News