Advertisement
Advertisement
Advertisement

کبیر خان ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے سیکوئل سے نا خوش

Now Reading:

کبیر خان ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے سیکوئل سے نا خوش

بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان نے گزشتہ روز مداحوں کو حیران کردیا جب انہوں نے ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے سیکوئل کا اعلان کیا۔

سلمان خان نے گزشتہ روز فلم ’’آرآرآر‘‘ کی ریلیز کے لئے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی جو 7 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سلمان نے تقریب میں بڑا انکشاف کیا کہ وہ ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے سیکوئل کے اسکرپٹ پر پہلے ہی کے وی وجیندرا کے ساتھ کام کر رہے ہیں جب کہ بالی ووڈ اسٹار نے باضابطہ طور پر فلم کے سیکوئل کا اعلان بھی کیا۔

اس حوالے سے ہدایت کار کبیر خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس اس کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

ڈائریکٹر نے کہا کہ ’’بجرنگی بھائی جان 2‘‘ ایسی فلم ہے جس پر سلمان کے وی وجیندرا پرساد کے ساتھ کام کر رہے ہیں، میرے پاس اس کی کوئی تفصیل نہیں ہے لیکن اگر کوئی دلچسپ بات ہے، تو ہم اس پر پہنچ سکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے، میں سیکوئلز کا زیادہ شوقین نہیں ہوں تاہم اگر یہ ایک عمدہ کہانی ہے اور سلمان کو لگتا ہے کہ ہم دونوں اس کے بارے میں یکساں طور پر سوچ سکتے ہیں تو میں ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا پسند کروں گا۔

سلمان کے ساتھ اپنی وابستگی کے بارے میں مزید تبصرہ کرتے ہوئے فلم ساز نے کہا کہ سلمان نے میرے کیریئر میں بہت بڑا حصہ ڈالا ہے، میں نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ میں آج اس پوزیشن پر نہیں ہوتا اگر ان کا میرے ساتھ تعاون نہ ہوتا۔

کبیر خان نے کہا کہ اور اس سے بڑھ کر یہ کہ مجھے ان سے بہت پیار ہے لیکن بالآخر یہ سب اسکرپٹ کے بارے میں ہے اور پھر ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے سلمان اور کبیر نے ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘، ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور ’’ٹیوب لائٹ‘‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

2015 میں کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے باکس آفس پر 300 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا اور ہندی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پانچ فلموں میں شامل رہی۔

Advertisement

کبیر خان فی الحال 83 کی تشہیر کر رہے ہیں جس میں رنویر سنگھ کپل دیو کا کردار ادا کر رہے ہیں جو 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ پر مبنی فلم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر