Advertisement
Advertisement
Advertisement

پریانکا چوپڑا نے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی

Now Reading:

پریانکا چوپڑا نے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے نام سے شوہر نک جونس کا نام ہٹانے کی وجہ بتادی۔

اداکارہ نے ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جونس کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز سے صرف اس لئے ہٹایا ہے کیونکہ وہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام دونوں پر ایک ہی نام رکھنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ایک چھوٹی سی تفریح کس طرح لوگوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ بن گئی۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ فلم دی میٹرکس آج سینما کی زینت بنے گی جس میں پریانکا ستی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

دوسری جانب پرینکا کی والدہ مدھو نے میٹرکس 4 کے پریمیئر سے پرینکا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے۔

Advertisement

اس تصویر میں پریانکا چوپڑا کی والدہ نے انہیں گلے سے لگایا ہوا ہے ۔

انہوں نےبیٹی کو فلم کی ریلیز پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اس لگن پر بہت خوش ہیں جو کہ پریانکا  نے اس کامیابی کے راستے پر دکھائی ہے۔

مدھو چوپڑا نے بیٹی کو فلم دی میٹرکس ریسریکشنز کی ریلیز پر مبارکباد دی اور اداکارہ کے مستقبل کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے اداکاری کے کیریئر کے آغاز سے پہلے ایک ماڈل کے طور پر کام کیا تھا۔

انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2002 کی تامل فلم سے کیا تھا اور اس کے بعد بھارت کی متعدد فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے میں کامیاب رہیں۔

Advertisement

 اداکارہ نے 2000 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد شہرت حاصل کی۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور ان کی شادی ہندو رسم ورواج اور عیسائی عقیدے کے مطابق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر