بالی وڈ کے سدا بھار اداکار انیل کپور نے ایک بھارتی اداکارہ سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اداکار انیل کپور کا ایک انٹرویو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ سنیتا کپور سے طلاق لے کر اداکارہ کنگنا رناوت سے شادی کرنے کی بات کی ہے۔
اپنے انٹرویو کے دوران انیل کپور سے سوال کیا گیا جس میں پوچھا گیا تھا ’وہ کونسی عورت ہے جس کے لئے آپ اپنی بیوی کو چھوڑ سکتے ہیں؟‘۔
اس سوال کے جواب میں اداکار انیل کپور کا کہنا تھا کہ وہ عورت کنگنا رناوت ہیں جس کے لئے وہ اپنی اہلیہ کو چھوڑ سکتے ہیں۔
اس جواب پر میزبان بہت حیران ہوئے اور کہا کہ آپ کو اس جواب کے بدلے میں پریشان ہونے کی ضروت ہے۔
انیل کپور نے اس بات کا جواب ایک بڑے قہقے سے دیا اور بات کو ٹال دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
