
بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلموں کے بعد اب بھارتی ٹیلیویژن پر بھی دیکھائی دیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب ایک ریائلٹی شو کے ذریعے چھوٹے پردے پر بھی دیکھائی دیں گی۔
پرینیتی چوپڑا ایک ریائلٹی شو میں بطور جج شامل ہونگی جس کا نام ’ہنرباز‘ ہے اور اس شو میں ان کے ہمراہ انڈسٹری کے 2بڑے نام کرن جوہر اور متھون بھی اس شو کا حصہ ہونگے۔
اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے اس نئے پراجیکٹ کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اداکارہ کے مطابق ان کے لئے ٹی وی پر کام کرنا فلموں میں کام کرنے سے زیادہ بہتر اور آسان ہے کیونکہ اس میں لوگوں سے براہ راست رابطہ رکھا جاسکتا ہے اور ہر روز نئے لوگوں سے ملاقات بھی ہوتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر کام کرنا ان کی شخصیت کے عین مطابق ہے اور میں ٹی وی انٹری کرنے کے لئے بہت بےتاب ہوں۔
اداکارہ نے ’ہنربار‘ شو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس شو میں ٹیلنٹ کی تلاش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ رواں سال اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے لئے ہر لحاظ سے بہترین ثابت ہوا ہے جس میں انہوں نے بہترین فلمیں بھی کی ہیں اور ساتھ ہی چھوٹے پردے پر آنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News