
کرسمس کے موقع پر بگ بی امیتابھ بچن نے سانٹا کلاس کا روپ دھار لیا ہے۔
دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منارہی ہے جس کی تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں جبکہ مسیحی برادری کی جانب سے عبادات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس موقع بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ اور بگ بی کہلائے جانے والے اداکار امیتابھ بچن نے کرسمس کے موقع پر ایک نئے روپ میں سامنے آئے ہیں اور انہوں نے سانٹا کلاس کا روپ دھار لیا ہے۔
امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایڈٹ تصویر شیئر کی جس میں وہ سانٹا کلاس بنے ہوئے ہیں جبکہ ان کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
امیتابھ بچن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امن ہم آہنگی کی حفاظت اور پیار‘ جبکہ امیتابھ بچن کا یہ نیا روپ مداحوں کو خوش پسند آیا اور مداحوں نے ان کی مبارکباد قبول کرتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News