Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچپن کا پیار گانے سے شہرت پانے والا ننھا گلوکار سڑک حادثے کا شکار

Now Reading:

بچپن کا پیار گانے سے شہرت پانے والا ننھا گلوکار سڑک حادثے کا شکار

بچپن کا پیار گانے سے شہرت حاصل کرنے والا دس سالہ ننھا بھارتی گلوکار سہدیو دردو سڑک حادثے کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں پیش آیا ہے جب وہ اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

 سہدیو نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا جس کے وجہ سے اس کے سر پر چوٹیں لگیں ہیں جبکہ ساتھی معمولی زخمی ہوا ہے۔

تاہم ننھے گلوکار کو فوری طور پر ضلعی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے جگدلپور میڈیکل کالج اسپتال ریفر کردیا گیا۔

Advertisement

اس حادثے کی خبر ملتے ہی ضلعی کلیکٹر اسپتال پہنچے اور سہدیو کی خیریت دریافت کی۔

واضح رہے کہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ سہدیو کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عائزہ خان پر سنگین الزامات، بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر کے دعوے وائرل
عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا گیت ’’تھیواہ‘‘ نئے انداز میں ریکارڈ ، پرومو جاری
سوشل میڈیا انفلوئنسرز مشکل میں؛ آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر پر مقدمات درج
اشنا شاہ کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا
ٹیلر سوئفٹ ہراسانی کا شکار؛ سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی
فرحان سعید کا نیا گانا ریلیز، عروہ حسین کی پرفارمنس نے دھوم مچادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر