بھارتی ویب سیریز مرزاپور کے پروڈیوسرز فرحان اختر اور ریتیش سدھوانی کو مذہبی جذبات مشتعل کرنے کے الزام سے بری کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فرحان اختر اور ریتیش سدھوانی کے خلاف بھارت کی مقبول ترین ویب سیریز ’مرزاپور‘ بنانے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔
درج آیف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس ویب سیریز میں مرزاپور کے علاقائی، سماجی و مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔
تاہم اس کیس میں گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں عدالت نے ریمارکس جاری کیے کہ ریکارڈ پر کوئی ایسی چیز موجود نہیں جس سے یہ ثبوت ملتا ہو کہ اس سیریز میں کسی مذہبی جماعت کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو۔
اس سماعت میں کوئی ٹھوس ثبوت اور شواہد نا ہونے کی صورت میں ’مرزاپور‘ کے پروڈیوسرز فرحان اختر اور ریتیش سدھوانی کو باعزت بری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
