
پاکستان کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے شوبز کیریئر سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو کیریئر کے دوران پیش آنے والی مشکلا ت سے آگاہ کیا۔
حمائمہ ملک نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے بہت چھوٹی سی عمر میں ہی شہرت حاصل کر لی تھی اور ماڈلنگ کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ 14 سال کی عمر میں اُنہیں لوگ جاننے لگ گئے تھے اور اُن دِنوں سوشل میڈیا بھی نہیں تھا مگر اُن کے کام کو پہچان مل گئی تھی۔
حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ وہ شروع ہی سے بہت بولڈ رہی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی کوئی ڈانس کلاس نہیں لی مگر اُن کی ڈرامہ ڈائریکٹر نے اُنہیں ایک گانے پر ڈانس کرنے کو کہا تھا اور کیوں کہ اُنہیں شوق تھا اسی لیے انہوں نے پاکستانی ڈرامے کے گانے میں ڈانس بھی باآسانی کر لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News