Advertisement
Advertisement
Advertisement

وکی کوشل کی شادی پر ان کے والدین کی سادگی کے چرچے

Now Reading:

وکی کوشل کی شادی پر ان کے والدین کی سادگی کے چرچے
اداکار

اداکار

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی کترینہ کیف سے شادی کے موقع پر ان کے والدین کی سادگی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور آئے دن نوبیاہتا جوڑا اپنی تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کررہا ہے جب کہ لوگوں کی جانب سے تصاویر پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور میں واقع ’’سکس سینس فورٹ بروارا‘‘ میں 9 دسمبر کو شادی کی جس میں قریبی رشتہ داروں ، دوستوں اور  نامور بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی۔

بالی ووڈ اداکاروں کی شادیوں میں ان کے ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز بھی خوب بن ڈھن کر آتے ہیں اور لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں،  پھر دلہا دلہن کے والدین اور بہن بھائیوں کی تو کیا ہی بات کی جائے، ان کو اسی دن کا انتظار ہوتا ہے اور وہ بھرپور تیاری کے ساتھ انٹری مارتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں:  ’اپنے پاسورڈ کو کترینہ کیف کی شادی کی طرح محفوظ رکھیں‘

لیکن سوشل میڈیا پر اداکار وکی کوشل کے والدین کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ انتہائی سادگی کے ساتھ اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کررہے ہیں جس پر لوگ حیرت وتعجب کا اظہار کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب اداکار وکی کوشل کے والدین کی سادگی کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے کہا ’’وکی کوشل کےوالدین سادگی میں کتنے اچھی لگ رہے ہیں ورنہ نامور شخصیات کے والدین بچوں کی شادگی میں شوروم کی طرح بن کر آتے ہیں‘‘۔

ایک اور صارف نے کہا ’’وکی کوشل کی ماں بالکل ویسے ہی دکھ رہی ہیں جیسے بھارت کی دیگر مائیں ہوتی ہیں۔ ارونارا نامی لڑکی نے کمنٹ میں لکھا کہ کترینہ بہت خوش نصیب ہے جسے ایسے  سسرالی ملے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر