Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ کرینہ اور امریتا کورونا سے صحتیابی کے بعد تنقید کی زد میں آگئیں

Now Reading:

اداکارہ کرینہ اور امریتا کورونا سے صحتیابی کے بعد تنقید کی زد میں آگئیں

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکارہ امریتا اروڑا کورونا وائرس سے صحتیابی کے فوراً بعد دوبارہ پارٹی کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاراؤں کو کورونا سے صحتیابی کے بعد اپنے قریبی دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ دوبارہ کرسمس کا جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

 سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کرینہ اورامریتا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ایک صارف نے  کہا کہ جس دن ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا اسی دن پارٹی کرنے پہنچ گئیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ دوبارہ پارٹی شروع اس ہی پارٹی میں تو کورونا ہوا تھا ۔

Advertisement

صارفین کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کو اب زیادہ احتیاط کرنی چاہئیے۔

اس سے قبل بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے اومیکرون ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور نے رواں مہینے کے اوائل میں اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم پروڈیوسر ریحا کپور کے گھر پارٹی کرنے کے بعد دونوں اداکاراؤں کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ  کرلیا تھا۔

کورونا کی تشخیص کے بعد ان کی فیملی اور رابطے میں رہنے والے تمام عزیزوں کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ منفی آیا تھا۔

Advertisement

بی ایم سی کی جانب سے اداکارہ کے گھر کو بھی سینیٹائز کر کے سیل کردیا گیا تھا تاہم کرینہ کے لئے جلد صحتیابی کی دعائیں کی جارہی تھیں۔

اس سے قبل کرینہ کپور خان نے قرنطینہ میں اپنے آخری 2 روز کی گنتی شروع کردی تھی۔

اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پوسٹ بھی جاری کی تھی ۔

اس پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ قرنطینہ میں ان کے 12 دن گزر چکے ہیں اور اب صرف 2 دن رہ گئے ہیں۔

اس کے ساتھ  ہی اداکارہ نے سب کو اپنی حفاظت کرنے اور اس وباء سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement

انہوں نے قرنطینہ کے دوران لی جانے والی سیلفی بھی شیئر کی تھی جس میں وہ خوب تیار ہوئی نظر آرہی تھیں۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ پاجامہ، لپ اسٹک اور سیلفی کے لئے پاؤٹ ایک بہترین ملاپ ہے۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور 13 دن قرنطینہ میں گزارے تاہم انہوں نے اب اپنا اومیکرون کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ میں ٹیسٹ کا رزلٹ  منفی آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر