Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدنان صدیقی کا ساتھ دینے کیلئے فہد مصطفیٰ بھی میدان میں آگئے

Now Reading:

عدنان صدیقی کا ساتھ دینے کیلئے فہد مصطفیٰ بھی میدان میں آگئے

پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کا ساتھ دینے کے لئے پاکستان کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ بھی میدان میں آگئے۔

عدنان صدیقی نے گزشتہ روز شوبز چھوڑنے کا اشارہ دیا تھا جس پر  فہد مصطفیٰ نے ردعمل دے دیا۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں عدنان بھائی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اداکار کے ایک بیان نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا تھا جس میں انہوں نے اداکاری کو خیرباد کہنے کی بات کی تھی۔

اداکار عدنان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں ایلون مسک سے کافی متاثر ہوا ہوں اور اداکاری چھوڑ کر کوئی دوسرا پیشہ اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

اس پیغام میں اداکار نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے اس سے متعلق مشورہ بھی مانگا تھا ۔

Advertisement

دوسری جانب عدنان صدیقی کے اس پیغام پر صارفین نے ملے جلے ردعمل دیتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا تھا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ کیا ہم آپ کو مارس پر بھیج دیں؟ دوسرے صارفین نے اداکاری چھوڑنے سے صاف انکار کردیا تھا ۔

یاد رہے کہ عدنان صدیقی پاکستان کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انہوں نے 2007 میں انجلینا جولی اور عرفان صدیقی کے ساتھ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں کام کیا۔

بعدازاں عدنان صدیقی نے 2013 میں بولی وڈ فلم ’مام’ میں بھی کام کیا جس کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی شامل تھیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر