
پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے زندگی کا فلسفہ سمجھا دیا ہے۔
گزشتہ روز اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر زندگی گزارنے کے حوالے سے ایک پوسٹ جاری کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا گیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس پوسٹ کے مطابق عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ انسان اتنا ہی جوان ہوتا ہے جتنا اس کا دماغ جوان رہتا ہے اور دماغ کو جوان رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ نئی چیزیں سیکھی جائیں۔
عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ جوانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ہے یہ سب انسان کے ذہن میں ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ عدنان صدیقی پاکستان کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہالی وڈ اور بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
انہوں نے 2007 میں انجلینا جولی اور عرفان صدیقی کے ساتھ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں کام کیا۔
بعدازاں عدنان صدیقی نے 2013 میں بولی وڈ فلم ’مام’ میں بھی کام کیا جس کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی شامل تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News