Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسانوں نے کنگنا رناوت کی گاڑی کو گھیرلیا، معافی مانگنے کا مطالبہ

Now Reading:

کسانوں نے کنگنا رناوت کی گاڑی کو گھیرلیا، معافی مانگنے کا مطالبہ
کنگنا رناوت

کنگنا رناوت

بھارتی کسانوں نے اداکارہ کنگنا رناوت کی گاڑی کو گھیرلیا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو گاڑی کے اندر بیٹھی ہوئی ہیں اور ان کی گاڑی کو ہجوم نے گھیر رکھا ہے ، اس دوران پولیس مظاہرین کو گاڑی سے دور رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔

ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں متعدد مظاہرین پر مشتمل ہجوم نے میری گاڑی کو گھیر رکھا ہے، شوٹنگ کرنے کے بعد میں جیسے ہی ہماچل سے نکلی، پنجاب میں میری گاڑی کو ہجوم نے گھیر لیا اور وہ خود کو کسان کہہ رہے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

Advertisement

کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا کہ کسانوں پر مشتمل ہجوم نے مجھے گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ، اس ملک میں یہ سب کچھ سرعام ہورہا ہے کہ کوئی ہجوم کسی پر بھی حملہ آور ہوجاتا ہے۔

بھارتی اداکارہ نے اس صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا اگر میرے پاس سیکیورٹی نہ ہوتی تو کیا ہوتا اور یہاں پر کس طرح کے حالات ہوتے ، پولیس کی اتنی نفری کی موجودگی کے باوجود میری گاڑی کو نکلنے نہیں دیا جارہا تھا، اگر پولیس نہ ہوتی تو اب تک مجھ پر حملہ ہوچکا ہوتا، ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔

کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ میرے نام پر سیاست کررہے ہیں اور یہ سب کچھ اسی کا نتیجہ ہے، کیا میں کوئی پارٹی چلاتی ہوں یا پھر میں کوئی سیاستدان ہوں جو میرے ساتھ ایسا برتاو کیا جارہا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل کنگنا رناوت نے ایک بیان میں سکھوں کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے، اداکارہ نے کسان احتجاج کو ’خالصتانی تحریک‘ کا نام دیا اور سکھ برادری کو ’خالصتانی دہشت گرد‘ قرار دیا تھا جس پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے متعدد بار کسانوں کو احتجاج کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنی ٹوئٹ میں کسان مظاہرین کو غلط قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کی کھل حمایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر