
زندگی میں ہمیشہ ’الجھن‘ کا شکار رہا، سلمان خان
بھارت کے نامور اداکار سلمان خان کی 55 سالہ زندگی پر مبنی ایک ڈاکیومنٹری سیریز بننے جارہی ہے جس کا نام ’بییونڈ دا اسٹار‘ ’ Beyond the Star‘ ہے۔
اس ڈاکیومنٹری سیریز میں اداکار کی زندگی کے ہر پہلو کو اجاگرکیا جائیگا اور بتایا جائیگا کہ سلمان خان صرف ایک اداکار نہیں بلکہ اس ایک انسان میں کئی مخلتف شخصیات چھپی ہوئی ہیں۔
اس ڈاکیومنٹری سیریز کے حوالے سے اداکار سلمان خان نے خود اپنے ایک انٹرویو میں بھی بات کی ہے اور بتایا ہے کہ اس پر جلد ہی کام شروع کیا جائیگا۔
بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان، نا صرف اداکاری میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں بلکہ مختلف شعبوں میں بھی خوب نام کمایا ہے۔
اداکار سلمان خان نے اپنی زندگی کے 55 سال گزار لئے ہیں اور اس دوران انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ خدمت خلق، سماجی کارکن، پروڈیوسر اور دیگر شعبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
سلمان خان کی زندگی مختلف یادگار واقعات سے بھرپور ہے جس میں اداکاری، کاروباری، نجی اور رومانوی کے قصے شامل ہیں۔
سلمان خان، بالی وڈ انڈسٹری کا وہ نام جس کے ٹوئٹر پر 43.3 ملین فالووز اور انسٹاگرام پر 47.2 ملین فالوورز موجود ہیں اور ابھی ان فالوورز کی گنتی میں کتنا اور کب تک اضافہ ہوگا یہ کہنا بہت مشکل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News