Advertisement
Advertisement
Advertisement

’سوریاونشی‘ دیکھنے پہنچنے والے نامور بھارتی اداکار کو سیکیورٹی نے روک لیا

Now Reading:

’سوریاونشی‘ دیکھنے پہنچنے والے نامور بھارتی اداکار کو سیکیورٹی نے روک لیا

بالی ووڈ انڈسٹری میں’’بیڈ مین‘‘ سے مشہور 66 سالہ اداکار گلشن گروور حال ہی میں سوریاونشی ریلیز کے دن فلم دیکھنے گئے تو انہیں تھیٹر میں سیکیورٹی نے روک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلشن گروور نے اپنی فلم سوریاونشی کی ریلیز کے دن تھیٹر جانے کے اپنے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ سیکیورٹی نے انہیں اندر نہیں جانے دیا اور واپس بھیج دیا۔

’’بیڈ مین‘‘ نے کہا کہ تھیٹر میں بہت ہجوم تھا اس لئے انہیں اندر نہیں جانے دیا گیا لیکن انہوں نے اس ہجوم کی ویڈیو اکشے کمار اور روہت شیٹی کو بھیجی تھی۔

گلشن گروور نے کہا میں بہت خوشی محسوس کر رہا تھا کہ سوریاونشی نے مداحوں کو تھیٹروں میں واپس لایا۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر روہت شیٹی، اکشے کمار، کترینہ کیف، سب کا کام پسند آیا، سنیما گھر میں بہت بھیڑ تھی کہ میرے لیے اور میری کار کے لیے وہاں حرکت کرنا ناممکن تھا۔

Advertisement

گلشن گروور نے کہا کہ سیکیورٹی کو کس طرح مجھے اپنی کار میں بٹھانا پڑا اور مجھے وہاں سے یہ کہتے ہوئے نکالنا پڑا کہ آپ یہاں فلم نہیں دیکھ سکتے میں نے اکشے اور روہت کے ساتھ اس ہجوم کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

واضح رہے سوریاونشی 5 نومبر 2021 کو ریلیز ہوئی تھی اور عالمی باکس آفس پر ناقابل یقین حد تک اچھا پزنس کیا تھا۔

روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اکشے کمار، کترینہ کیف، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ  کے ساتھ گلشن گروور بھی بلاک بسٹر فلم کا حصہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر