
پاکستان کی نامور اداکارہ میرا کو انکم ٹکس گوشوارے جمع نا کروانے کی صورت میں نوٹس جار کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے اداکارہ میرا کو سال 2020 اور 2021 کے اثاثہ جات گوشوارے جمع نا کروانے کی صورت میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اس نوٹس میں اداکارہ کو 3 جنوری سال 2022 تک کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد میرا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا۔
خیال رہے کہ اداکارہ میرا کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیشن 114 کے تحت نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News