 
                                                      امیشا پاٹیل
بالی ووڈ اداکارہ امیشا پاٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے ہیں۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ امیشا پاٹیل کے خلاف 32 لاکھ روپے کے چیک باؤنس ہونے کے کیس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوپال کی عدالت نے اداکارہ امیشا پاٹیل کو 4 دسمبر کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اداکارہ نے عدالت میں حاضری نہیں دی تو ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ امیشا پاٹیل کے خلاف ’یو ٹی ایف‘ ٹیلی فلمز کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اداکارہ نے فلم بنانے کے لیے ہم سے پیسے لیے تھے جس کے عوض انہوں نے کمپنی کو دو چیک دیے لیکن وہ دونوں چیک باؤنس ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ کے خلاف اندور میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ امیشا پاٹیل نے اندور کے رہائشی سے بھی فلم بنانے کے لیے 10 لاکھ روپے لیے تھے اور جب رہائشی نے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو اداکارہ نے اسے بھی ایک چیک دے دیا جو بعد میں باؤنس ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 