پاکستان کی نامور اداکارہ اشنا شاہ اپنے لباس کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اشنا شاہ کی ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے شروع کر دیئے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ان سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں جنہوں نے ان کی والدہ کے ساتھ کام کیا تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں اشنا شاہ نے کہا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کا سلیقہ نہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ انہیں یہ سمجھنے میں وقت لگے گا کہ سوشل میڈیا کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے فنکاروں پر تنقید کی جاتی ہے۔
اشنا شاہ کی والدہ عصمت طاہرہ بھی ٹی وی کے لاتعداد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کی بڑی بہن ارسا غزل بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
اس حوالے سے اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ میں موجودہ دور کے معروف فنکاروں کے ساتھ ساتھ ان لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں جن کے ساتھ ان کی والدہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا زیادہ تر وقت کینیڈا میں گزرا، اس لئے ان کی اردو کمزور ہے، انہوں نے جب اداکاری شروع کی تو اپنا پہلا اسکرپٹ رومن انگریزی میں ہی لکھوایا تھا اور ان کی والدہ نے انہیں زور دیا تھا کہ اردو سیکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
