
بھارت کے نامور ہدایتکار کرن جوہر نے اپنے نئے ریئلیٹی ٹیلنٹ شو ہنرباز کا ٹیزر شیئر کردیا ہے۔
کرن جوہر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹا گرام پر نئے ریئلیٹی ٹیلنٹ شو کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ٹیلنٹ ہنٹ یا ٹیلنٹ ریئلٹی شوز کا بطور جج حصّہ بننا بہت پسند ہے کیونکہ انہیں اس سیٹ پر بیٹھ کر اپنے ملک کے ہر کونے میں موجود ٹیلنٹ دیکھنے کو ملتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے لکھا کہ وہ دوبارہ اپنی نشست سنبھالنے کے لئے تیار ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ یہ نیا شو مختلف اور زیادہ خاص ہوگا۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں کرن جوہر شو کی ریکارڈنگ کے لئے اپنے بال بنواتے اور میک اپ کرواتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
کرن جوہر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کا یہ نیا ریئلیٹی ٹیلنٹ شو بہت جلد ٹی وی اسکرینز کی رونق بننے والا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News