
پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے گانے پر رقص کر کے سب کو حیران کردیا۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی۔
شو کے دوران زرنش خان کے ہمراہ شو کے میزبان نے بھی ڈسکو دیوانے پر اپنے ڈانس سے مداحوں کو حیران کیا۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شو کے سیٹ کی کچھ جھلک شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ دلچسپ کیپشن کا انتخاب کیا، انہوں نے لکھا کہ کیپشن کے بارے میں نہیں سوچا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوتے ہی شائقین ایموجی اور مختلف تبصروں کے ساتھ اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ زرنش کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی عرصے میں ہی مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News