
پاکستان کی معروف ترین ٹک ٹاک سیلیبرٹی ربیکا خان نے ایک نئے انداز میں بول انٹرٹینمنٹ پر واپسی کی ہے۔
ربیکا اس بار کسی شو کی کنٹیسٹنٹ نہیں بلکہ شو کی میزبان کے طور پر ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔
ربیکا خان ہوسٹ کریں گی بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والا پاکستان کا سب سے منفرد شو “بول کا پاکستان”۔
اس سے قبل ربیکا بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام “گیم شو ایسے چلے گا” کا حصہ تھیں، جس کی میزبانی ملک کے معروف اداکار و ماڈل دانش تیمور کر رہے تھے۔
“بول کا پاکستان” کی میزبان ربیکا خان کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہیں تقریباً پورا ملک ہی جانتا ہے۔
معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان پاکستان کے نامور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ہیں۔
صرف انسٹاگرام پر ہی ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، اور ٹک ٹاک فالوورز کی تو بات ہی الگ ہے۔
ربیکا خان ناصرف ایک بہترین اداکارہ ہیں، بلکہ ایک بہترین گلوکارہ بھی ہیں۔
ملٹی ٹیلنٹڈ ربیکا نے ماڈلنگ کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
بول نیٹ ورک کے آفیشل یوٹیوب چینل پر پروگرام “بول کا پاکستان” کے مختلف پروموز بھی جاری کیے گئے ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
ربیکا خان کے مداح انہیں چھوٹی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔
پاکستان کی نامور ٹک ٹاک سیلیبرٹی ربیکا خان کی میزبانی میں ’’بول کا پاکستان‘‘ 23 جنوری اتوار سے ہر ہفتے شام 4 سے 5 بجے بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا۔ جس میں میزبان ربیکا خان عوام کو پاکستان کے مختلف اور دلچسپ رنگ دکھائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News