
بالی وڈ کے نامور اداکار ارجن کپور اپنی زندگی میں 2 مرتبہ اپنی صحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہوئے جس پر قابو پانے کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے اور وہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق اداکار ارجن کپور نوجوانوں کے لیے صحت کے مسائل پر کھل کر بات کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے آغاز کے خواہشمند ہیں۔
اداکار نے موٹاپے کے خلاف اپنے جاری سفر کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ لوگ میرے سفر کی اتنی تعریف کریں گے۔
اس حوالے سے ارجن کپور کا کہنا ہے کہ اپنی صحت کے حوالے سے جاری جدو جہد کے دوران میں ملک کے نوجوانوں کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کرنا چاہتا ہوں جہاں ہر ایک اپنی صحت کے مسائل کے متعلق آسانی سے بات کر سکیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ نوجوان نسل موٹاپے کی مشکلات کا شکار ہورہی ہے اور اسی وجہ سے میں اپنی ٹرانسفارمیشن کے متعلق کھل کر بات کرتا ہوں تاکہ لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جسامت کے لحاظ سے الگ ہوتا ہےکوئی موٹا ہوتا ہے اور کوئی پتلا لیکن کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا ہے۔
صحت اور بڑھتے ہوئے وزن کے باعث لوگ ذہنی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں اور میں انہی لوگوں کے لئے اپنے ایک پلان پر کام کرنے کی تیاری کر رہا ہوں جہاں ہر کوئی اپنی مشکلات اور پریشانی کو باآسانی اور کھل کر بیان کرسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News