Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزن کی وجہ سے باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا، حبا بخاری

Now Reading:

وزن کی وجہ سے باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا، حبا بخاری
باڈی شیمنگ کا سامنا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ حبا بخاری نے بتایا ہے کہ وہ وزن  کی وجہ سے باڈی شیمنگ کا شکار ہوئیں تھیں۔

 حال ہی میں اپنے ایک انٹویو کے دوران اداکارہ حبا بخاری نے اپنے بڑھے ہوئے وزن کے متعلق بات کی ہے۔

اداکارہ حبا نے بتایا ہے کہ انہیں انڈسٹری کے لوگوں کی جانب سے ہی باڈی شیمنگ کا شکار بنایا گیا تھا اس کے علاوہ صارفین بھی ان کے وزن پر بات کیا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے وزن کی وجہ سے مجھے بڑی عمر کی خاتون سمجھا جانے لگا تھا اور اس وجہ سے میں بہت پریشان ہوگئی تھی۔

 انہوں نے بتایا کہ بڑھے ہوئے وزن پر کی جانے والی باتوں نے مجھے ڈپریشن میں ڈال دیا تھا جس کے بعد میرا وزن اور زیادہ بڑھ گیا تھا۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کا شکار ہونے کے بعد میں نے اور زیادہ کھانا شروع کردیا تھا جس کی وجہ سے صرف ایک ماہ کے دوران میرا وزن 5 کلو تک بڑھ گیا تھا۔

حبا بخاری نے  بتایا ہے کہ اس سب صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں نے خود پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا اور پورے اعتماد کے ساتھ کام کیا۔

اداکارہ حبا بخاری نے بتایا کہ انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا جاتا ہے کہ باڈی شیمنگ غلط ہے کیونکہ اس کا برا اثر پڑتا ہے لیکن وہی لوگ مجھے وزن پر بات کرتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہماری انڈسٹری کا المیہ ہے کہ باتوں باتوں میں کچھ بھی بول دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سب کو یہی مشورہ دوں گی کہ آپ خود پر بھروسہ رکھیں اور جو کچھ کریں اپنے لئے کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر